3 نومبر، 2015، 1:30 AM

متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود استعمال کرنے پر 10ممالک کی فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود استعمال کرنے پر 10ممالک کی فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے10ممالک اور 30 آپریٹرز پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے10ممالک اور 30 آپریٹرز پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن نے معیار پر پورا نہ اترنے والے ممالک اور آپریٹرز کو فضائی احدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ا ب تک 300سے زائد باربیرونی ممالک سے آنے والی پروازوں کے حفاظتی معیار کا معائنہ کیا ہے لیکن 10ممالک ہمارے معیار پر پورے نہیں اترے ان پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی جب تک کہ یہ مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اتریں گے۔ حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد فضائی سفر کرنے والے مسافروں، ائیرپورٹس اور ائیر پورٹس کے گردو نواح میں رہنے والوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے مطابق ہائی رسک ممالک میں کام کرنے والی کمپنیوں کا کام محدود کر دیا گیا ہے۔ سول اتھاٹی ایوی ایشن کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے ممالک کے نام اور تفصیلات نہیں بتائیں گی۔

News ID 1859305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha